ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی آج

رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی آج

Wed, 30 Jan 2019 22:54:06    S.O. News Service

الو ر :30/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے الور ضلع کی رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی جمعرات کو ہوگی۔ رام گڑھ کے الیکشن افسر نے بتایا کہ رام گڑھ کے آرٹس کالج میں صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کی کل 200 میں سے 199 سیٹوں پر پولنگ سات دسمبر کو ہوئی تھی ۔ بی ایس پی امیدوار کے انتقال کی وجہ سے رام گڑھ نشست پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اسی پیر کو یہاں ووٹنگ کرائی گئی تھی ، جس میں2.35 لاکھ ووٹروں میں سے 79.04 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ 


Share: